نواز شریف واپس نہیں آئیں گے جب تک صحت یاب نہیں ہوتے: مریم
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے والد صحت یاب ہونے کے بعد ہی ملک واپس آئیں گے۔
منگل کی رات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو بعض قوتوں نے مقدمات ختم کرنے کی پیشکش کی تھی اور ان کی گرفتاری دراصل اغوا ہے۔ عدالتیں بھی کہ چکی ہیں نیب کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
“نام نہیں بتا سکتی کہ کس نے خواجہ صاحب کو ایسا کہا، ایسے اقدامات آپ کو جلدی گھر بھیجنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ کل میٹنگ ہو گی ہم ردعمل دیں گے، خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا۔“
مریم نواز نے کہا کہ مولانا کے خلاف پارٹی ارکان نے شرارت نہیں کی، یہ کسی اور کی شرارت ہے۔ یہ جعلی حکومت ہے انہوں نے پہلے نواز شریف کو بھجوایا پھر واپسی کا کس منہ سے مطالبہ کر رہے ہیں؟ اس پر بلیک میل نہیں ہوں گے، نواز شریف صحت یاب ہونے پر ہی واپس آئیں گے۔

