پاکستان

کوئٹہ میں ہزارہ کا دھرنا: کیا وزیراعظم جائیں گے؟

جنوری 6, 2021

کوئٹہ میں ہزارہ کا دھرنا: کیا وزیراعظم جائیں گے؟

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد کا مچھ میں قتل کیے گئے دس کان کنوں کی نعشوں کے ساتھ دھرنا چوتھے دن بھی جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان کے لواحقین سے ملنے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بدستور قائم ہے۔

وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری اور وفاقی وزیر علی زیدی نے منگل کی رات کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کی تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرح ان کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر زلفی بخاری کا مظاہرین سے بات چیت کا ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں وہ ہزارہ برادری کے افراد سے کہتے سنے جا رہے ہیں کہ ”آپ کیا فائدہ دیں گے اگر عمران خان کوئٹہ آئیں گے؟ کیا گارنٹی دیں گے؟“

گفتگو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ”وزیراعظم عمران خان بھی کوئٹہ آئیں گے۔“

مظاہرین کی قیادت کرنے والے افراد وزیراعظم کے مشیر سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ پہلے بھی وہ اور دیگر لوگ آتے رہے ہیں، ان کو اب بھی آنا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین عمران خان کی سنہ 2013 میں کی گئی ایک گفتگو کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لوگ لاشیں لیے بیٹھے ہیں، صدر زرداری اس کا ذمہ دار ہے اور حکمرانوں کو ان کے پاس جانا چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے