پاکستان اندھیرے میں ڈوبا، افواہوں کے بعد بجلی کی جزوی بحالی
پاکستان میں سنیچر کی رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کئی حصوں میں مرحلہ وار بحالی ہو چکی ہے تاہم کراچی سمیت کئی شہروں میں تاحال بجلی کی مکمل بحالی کا کام جاری ہے۔
رات بھر ملک میں افواہیں گردش میں رہیں۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق تربیلا کو چلانے کے بعد ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے تحمل کی اپیل بھی کی۔

