کورونا کی وجہ سے دو کروڑ لوگوں کا روزگارمتاثرہوا: اسد عمر
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے دو کروڑ لوگوں کا روزگارمتاثرہوا۔
منگل کو اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں ساڑھے پانچ کروڑ لوگ معاوضے کے عوض کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صنعت اورتعمیراتی شعبے کوکھولا گیا، پاکستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ برطانیہ،امریکا میں کورونا سے جتنی اموات 2021 میں ہورہی ہیں اتنی 2020 میں نہ ہوئیں۔

