ندیم افضل چن کا معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ منظور
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
جمعے کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے فیصلوں سے اختلاف کرنے والوں کو مستعفی ہونے کا کہا تھا۔
ندیم چن نے کابینہ اجلاس کے بعد بدھ کی رات معاون خصوصی اور وزیر اعظم کے ترجمان کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

