پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن انتخابات: ثاقب بشیر صدر منتخب

جنوری 17, 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن انتخابات: ثاقب بشیر صدر منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر ثاقب بشیر صدر ، ٹونٹی فور نیوز کے احتشام کیانی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

بلامقابلہ منتخب پینل میں صدر اور سیکرٹری کے علاوہ بی بی سی اردو سے سنیئر نائب صدر شہزاد ملک ، نائب صدر کیپٹل ٹی وی سے امبرین علی ، فنانس سیکرٹری نیو نیوز سے ذیشان سید ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈان نیوز سے طاہر نصیر،جوائنٹ سیکرٹری ہم نیوز سے فرح ماہ جبیں اور پریس سیکرٹری 92 نیوز سے حسین چوہدری شامل ہیں۔

گورننگ باڈی میں آج نیوز سے آصف نوید، پاکستان ابزرور سے زبیر قریشی، روزنامہ جناح سے راجہ بشارت،جہان پاکستان سے نجیب ملک، روزنامہ امت سے محمد فیض، اب تک نیوز سے برہان بخاری جبکہ نیوز ون سے عمر برنی شامل ہیں۔

انتخاب کرانے والی کمیٹی کے چیئرمین بی بی سی اردو سے اعظم خان، جبکہ ممبران میں اے آر وائی نیوز سے شاہ خالد اور ہم نیوز سے ریاض الحق شامل تھے کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہےکہ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16جنوری دن بارہ بجے تک جمع کرانے کا وقت تھا۔

مقررہ وقت میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر ثاقب بشیر نے پورے پینل کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس پینل کے مدمقابل کسی نے فارم جمع نہیں کرائے اس طرح یہ پورا پینل بلامقابلہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے منتخب ہو گیا ہے۔

باقاعدہ نوٹیفکیشن اور اعلان پیر دن دو بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بار روم میں کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے