پی ڈی ایم نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے، اب مذاکرات کرے: شیخ رشید
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
شیخ رشید کہا کہ وہ پی ڈی ایم کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مذاکرات کریں کیونکہ بالآخر ان کو ایسا ہی کرنا ہے۔
جمعے کو راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم نے یو ٹرن نہیں اباؤٹ ٹرن لیا ہے۔‘
انہوں نے پی ڈی ایم کی طرف سے 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ آئیں، کوشش ہے کہ ان کے ساتھ راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو۔‘

