پاکستان پاکستان24

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو جسٹس قاضی فائز کا خط، عدالتی فیصلے پر سوال

فروری 13, 2021
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو جسٹس قاضی فائز کا خط، عدالتی فیصلے پر سوال

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار کو ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس گلزار احمد کے تحریر کردہ فیصلے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

خط میں جسٹس قاضی فائز نے لکھا ہے کہ ان کو معلوم ہوا ہے کہ 11 فروری کو سپریم کورٹ نے ایک ایسے مقدمے میں فیصلہ میڈیا کو جاری کیا جس کا وہ حصہ تھے تاہم ان تک یہ حکم نامہ نہیں پہنچایا گیا جب کہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ بینچ کے سربراہ کے بعد سینیئر جج سے آرڈر شیئر کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسی ترتیب سے بینچ کے دیگر جج صاحبان سے۔

جسٹس فائز کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سے تو عدالتی حکم نامہ شیئر کیا گیا مگر ان کو تاحال یہ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن سے جسٹس قاضی فائز سینیئر ہیں۔

دوسری جانب اگلے ہفتے کے مقدمات سننے والے کسی بھی عدالتی بینچ میں جسٹس قاضی فائز شامل نہیں۔ جبکہ پہلے جاری کردہ روسٹر میں ان کی دستیابی دکھائی گئی تھی۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جمعرات کو جاری کیے گئے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز کو وزیراعظم عمران خان سے متعلق مقدمات کی سماعت سے روک دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے