پاکستان پاکستان24

این اے 75 میں پریذائڈنگ افسران غائب ہوئے، نتائج روک دیے

فروری 20, 2021

این اے 75 میں پریذائڈنگ افسران غائب ہوئے، نتائج روک دیے

پاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مکمل انکوائری کی رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کررہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این اے 75 کے غیرحتمی نتائج سے ریٹرننگ افسر کو روک دیا گیا ہے، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

صوبائی اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈی آر او اور آر او کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق چیف سیکرٹری نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کرکے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کردیا جبکہ چھ بجے پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے