پاکستان پاکستان24

سینیٹ الیکشن میں گیلانی کی کامیابی کے لیے زرداری کا مشن

فروری 21, 2021

سینیٹ الیکشن میں گیلانی کی کامیابی کے لیے زرداری کا مشن

پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ نےاسلام آباد سے سینیٹ کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانے کے لیے کوششیں تیز کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام جماعتوں کے بڑوں اور ارکان قومی اسمبلی کو پیغام بھیجا ہے۔

ادھر اپوزیشن اتحادکے تین بڑوں نے کامیابی کے حصول کے لیے رابطے تیز کیے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے گیلانی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں سمیت قومی اسمبلی کے متعدد ارکان کو آصف زرداری کا پیغام پہنچایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کویوسف رضا گیلانی کے لیے مخالفین سے بھی ووٹ مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست سے پی ڈی ایم کےمشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں پہنچانے کے لیے غیر معمولی سرگرمیاں اور رابطے کیے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے سندھ کے ایم این ایز سے رابطوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کو متحرک کیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کےمخدوم احمد محمود اور قممر زمان کائرہ کوبھی اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔

سابق صدر نے پنجاب سےپی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف نے گیلانی کی کامیابی کے لیے مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ داریاں دی ہیں۔ نواز شریف نے پارٹی کے تمام ایم این ایز کااجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رضا گیلانی کے لیے مخالفین سے بھی ووٹ مانگے جائیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا محاذ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سنبھالیں گے۔

پی ڈی ایم کے دونوں رہنما پی ٹی آئی سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کو یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینےکے لیے قائل کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے