سینیٹ انتخابات ٹیکنالوجی کے بغیر پرانے طریقے کے تحت: الیکشن کمیشن
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت خفیہ بیلٹ سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی آئینی ذمےداری ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے اور اس کے لیے سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پررائے کے حوالے سے غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر 4 ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کاکہناہےکہ آئین وقانون کےمطابق سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں۔
وقت کی کمی کےباعث سینیٹ کے3مارچ کےانتخابات موجودہ آئین و قانون کےتحت ہی ہوں گے۔
کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی آئی ٹی اور سعید گل شامل ہوں گے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے۔

