پاکستان24 متفرق خبریں

مہنگائی قابو کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹا دیا: وزیر اطلاعات

مارچ 29, 2021

مہنگائی قابو کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹا دیا: وزیر اطلاعات

پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم بنانے کا اعلان کیاہے اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم کو غریبوں کا بہت زیادہ خیال ہے اسی وجہ سے حفیظ شیخ کو ہٹایا کہ وہ مہنگائی کی لہر کو روکنے میں ناکام رہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ امید کرتے ہیں حماد اظہر کے آنے سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فتخ قرار دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے