پاکستان

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس

اپریل 11, 2021

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مقامی روزنامے صدائے لواغر کے جوائنٹ ایڈیٹر وسیم عالم کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک میں مقامی صحافی وسیم عالم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی نے مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مقتول صحافی کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ان جا کہنا تھا کِک واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، مقتول کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

دریں اثنا کرک میں صحافی وسیم عالم کی نماز جنازہ میٹھا خیل قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات اورصحافیوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وسیم عالم کے قتل پر کرک پریس کلب میں تین روزہ سوک کا اعلان کیا گیا اور پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میں قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے