پاکستان24 عالمی خبریں

امریکی پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک، پرتشدد مظاہرے

اپریل 12, 2021

امریکی پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک، پرتشدد مظاہرے

امریکہ میں منی پولس کے اسی علاقے میں پولیس نے ایک سیاہ فام شہری کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا ہے جہاں گزشتہ برس مئی میں جارج فلوئیڈ کے قتل کے بعد پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ منی پولس شہر کے اس علاقے سے دس کلومیٹر دور پیش آیا جہاں پولیس کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ کی موت ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد علاقے میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس پر آنسو گیس کے شیل چلائے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے