تحریک لبیک کے سربراہ گرفتار، ملک میں شاہراہیں بند
پاکستان کی بریلوی مسلک کی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو لاہور میں پولیس نے حراست میں لیا ہے جس کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے ملک کے کئی شہروں میں شاہراہوں کو بند کر دیا ہے۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق سعد رضوی کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے نقص امن کے خدشے کےتحت ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
دوسری جانب تحریک لبیک کے کارکنوں نے لاہور، راولپنڈی اور ٹیکسلا سمیت پنجاب کے متعدد شہروں پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی ہے۔
بعض علاقوں میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

