پاکستان

پاکستان میں تحریک لبیک پر پابندی عائد

اپریل 14, 2021

پاکستان میں تحریک لبیک پر پابندی عائد

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اعلان کیا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لبیک پر پابندی کی فائل منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجی جا رہی ہے۔

شیخ رشید کے مطابق تحریک لبیک والے بڑی تیاری کے ساتھ اسلام آباد آ رہے تھے۔ پنجاب حکومت نے پابندی کی سفارش کی۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنا ظلم وبربریت ان کی طرف سے کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی پولیس اہلکاروں کو تشدد کر کے شہید کر دیا گیا ،میں خود ناموس رسالت کے لیے زندگی بھر سے قائم ہوں۔ان کا کوئی مطالبہ نہیں مانتے ، یہ کہنا کہ ہمارے دور میں ناموس رسالت پر بات نہیں ہو رہی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے یو این میں ناموس رسالت کا جھنڈا لہرایا ،ہم خود پارلیمنٹ میں بل کے ذریعے ناموس رسالت کے لیے قانون سازی کرانا چاہتے ہیں ان لوگوں نے ایمولینسز روکیں،سفارتی علاقے میں ا کر فائرنگ بھی کی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو مسودہ یہ لوگ چاہتے ہیں اس سے دنیا بھر میں انتہا پسند مملکت کا تاثر جاتا ہے لہذا ہم یہ نہیں کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام بند راستے کھول دئیے گئے ہیں ،اب ایسے یہ معاملات اب نہیں چل سکتے ختم نبوت پر ہماری جان بھی حاضر ہے ہم نے ختم نبوت کے لیے جیلیں کاٹی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا خوفناک منصوبہ تھا لیکن سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے