کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا، جہانگیر ترین کے سوال پر عمران خان کا جواب
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سمیت شوگر ملز مالکان نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ ’سوا سال میں چینی کی قیمت 26 روپے اوپر جانے سے 60 سے 70 شوگر ملز مالکان کی جیبوں میں تقربیاً 140 ارب روپے چلے گئے۔‘
جہانگیر ترین سے بڑھتے فاصلوں پر پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا جواب تھا کہ ’چینی مہنگی ہونے کی جب تحقیقات ہوئیں اور ایف آئی اے کی رپورٹ پیش ہوئی تو اس میں بہت خوفناک چیزیں سامنے آئیں۔‘
وزیراعظم نے جواب میں یہ بھی کہا کہ ‘میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں۔’
وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے اور ہے، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔
عمران خان نے کہا کہ معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے۔
عمران خان نے کہا کہ طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں، پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔

