پاکستان

فرانس کے سفیر کو نکالنا ممکن نہ تھا: وفاقی وزرا

اپریل 15, 2021

فرانس کے سفیر کو نکالنا ممکن نہ تھا: وفاقی وزرا

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فرانس اور یورپی سفیروں کو نکالا جاتا تو حالات بہت پیچیدہ ہو جاتے اس لیے نہیں نکالا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تحلیل کے حوالے سے دوسری سمری کل بھیجی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہ ’ہماری کوشش تھی کی معاملات بات چیت سے طے ہوں لیکن ان کے ارادے بڑے خوفناک تھے۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری پر وزراء کے دستخط ہو گئے ہیں۔ملک میں امن کے لیے پولیس جوا نوں نے قربانیاں دیں۔580 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔30 گاڑیاں جلی ہیں۔

مذہبی امور کے وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت کرتا ریا ۔مذہبی تنظیم کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کرتا رہا، تنظیم کو قائل کرتا رہا کہ سسٹم کے اندر رہ کر جدو جہد کریں۔

نورالحق قادری نے کہا کہ ”ہم نے مذاکرات بھی کیے، لیکن اس کا کوئی مثبت جواب نہیں ملا بلکہ پر تشدد کاروائیوں کے ذریعے ماحول خراب کیا گیا۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے