پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس چار گھنٹوں کے لیے بند
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو دن گیارہ سے تین بجے دوپہر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل سائٹس اور ایپس کی سروس معطل کی۔
امکان ہے کہ اس دوران لاہور میں یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ دورانیہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

