پاکستان

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد

اپریل 20, 2021

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد یہ طے پا گیا ہے کہ آج منگل کو فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’تحریک لبیک سارے ملک سے خاص طور پر لاہور کی مسجد سے دھرنے کو ختم  کردے گی۔‘

پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف فورتھ شیڈول سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔ اس کا تفصیلی بیان آج شام یا کل پریس کانفرنس میں جاری ہوگا۔‘

دوسری جانب اسلام آباد کو راولپنڈی سے آنے والی مری روڈ کو کنٹینرز رکھ کر مکمل طور بند کر دیا گیا ہے۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے