موٹروے پر بس کو حادثہ، 13 ہلاک، 25 زخمی
موٹروے پر حسن ابدال برہان انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بس لاہور سے مردان جا رہی تھی۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہیں۔
موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کی اور شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا۔

