پاکستان پاکستان24

شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

مئی 5, 2021

شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
شوکت عزیز صدیقی کو آئی ایس آئی کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے الزام کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک فیصلے کے تحت برطرف کر دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے