ڈان لیکس، طارق فاطمی کو ہٹا دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم نوازشریف نے ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ہٹا دیا ہے اور ان کے علاوہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کی سفارش کے مطابق ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔
Array