عدالتی فیصلے کے باوجود شہباز شریف کو روک دیا گیا
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر قطر ایئرویز کے ایک جہاز سے اس وقت اتار دیا جب وہ لندن کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
سنیچر کی صبح چار بجے شہباز شریف کو روکتے ہوئے امیگریشن حکام نے کہا کہ وہ بلیک لسٹ ہیں اس لیے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔
شہباز شریف نے حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا تاہم ان کو امیگریشن حکام نے بتایا کہ ان کے پاس لسٹ اپڈیٹ نہیں ہوئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور وہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

