پاکستان پاکستان24

وزیرستان میں عید کا اعلان کرنے والوں پر مقدمہ درج

مئی 12, 2021

وزیرستان میں عید کا اعلان کرنے والوں پر مقدمہ درج

شمالی وزیرستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کی شہادت دینے، اس کو تسلیم کرنے والے علما اور اعلان کرنے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ میر علی میں درج کیے گئے مقدمے میں سات گواہوں، شہادت تسلیم کرنے والے دو علما اور مسجد سے عید کا اعلان کرنے والے مولوی کو نامزد کیا گیا ہے۔
منگل کی شام شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے حیدر خیل میں درجنوں افراد نے عید الفطر کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جس کے بعد سینکڑوں افراد میدان میں جمع ہوئے اور فائرنگ کرتے رہے۔
مقامی علما نے گواہوں کی شہادت کی روشنی میں بدھ کو عید منانے کا اعلان کیا اور مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے لوگوں کو مبارکباد دی تھی۔
اس اعلان کے کچھ دیر بعد جمعیت علمائے اسلام سے منسلک درجن بھر مقامی علما نے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ عید الفطر منانے کا اعلان غلط اور گمراہ کن ہے۔
علما کا کہنا تھا کہ چند مقامی افراد نے غلط شہادتوں پر چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا جس سے وہ برات کرتے ہیں اور مقامی لوگ عید نہ منانے بلکہ بدھ کو روزہ رکھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں دو عیدیں روایت رہی ہے تاہم حکومت کی کوشش رہتی ہے کہ پورے ملک میں مرکزی رویے ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق رمضان اور عید کی جائے۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویے ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے