پاکستان پاکستان24

پاکستان میں عید کا چاند کیسے نظر آیا، کمیٹی کی ویڈیو وائرل

مئی 13, 2021

پاکستان میں عید کا چاند کیسے نظر آیا، کمیٹی کی ویڈیو وائرل

پاکستان میں عید الفطر کے اعلان پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک رکن چاند نظر آنے کی شہادتوں کو مشکوک قرار دے رہے ہیں۔
بدھ کی رات سوا گیارہ بجے چاند نظر آنے اور جمعرات کو عید الفطر منانے کے سرکاری اعلان پر لاکھوں شہریوں نے سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کیا۔
متعدد افراد نے اس کو حکومتی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ بعض نے کہا کہ یہ سعودی عرب کے دورے کا نتیجہ ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کا بھی حوالہ دیا جو انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے مرتب کیا ہے اور جس کے تحت شوال کا چاند جمعرات کی شام نظر آنا تھا۔
سینیئر صحافیوں، اینکرز اور سماجی شخصیات کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن کہہ رہے ہیں کہ حکومت اُمّہ کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ عید منانا چاہتی ہے۔


ویڈیو میں رویت کمیٹی کے رکن فون پر بات کر رہے ہیں اور ان کی آواز سامنے پڑے ٹی وی چینلز کے مائیک کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے