پاکستان پاکستان24

شہباز شریف کی روانگی: حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں

مئی 17, 2021

شہباز شریف کی روانگی: حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کے ضامن ہیں، لاہور کورٹ نے متعلقہ حکام کو سنے بغیر فیصلہ کیا اپیل کے فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کیا جائے۔

پیر کو وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل پر فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے اور شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم کالعدم قرار دینےکی استدعا کی ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب مانگا نہ کوئی رپورٹ مانگی، بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا یکطرفہ فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔
حکومت کے مطابق شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں، شہباز شریف ہی نوازشریف کی واپسی کے ضامن ہیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد پہلے ہی مفرور ہیں۔
وفاق نے اپیل وزارت داخلہ کے زریعے دائر کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 7 مئی کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے