پاکستان پاکستان24

اسٹیبلشمنٹ ہماری اور ہم اسٹیبلشمنٹ کے ہیں: وزیر داخلہ

مئی 20, 2021

اسٹیبلشمنٹ ہماری اور ہم اسٹیبلشمنٹ کے ہیں: وزیر داخلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ  رشید احمد نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا گروپ بجٹ میں‌حکومت کے حق میں‌ووٹ دے گا جبکہ سینیٹر علی ظفر کو ترین کے تحفظات پر آج کل میں رپورٹ پیش کر دینی چاہیے تاکہ ادھر یاادُھر ہو جائے.
انھوں نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ پر اگر دونوں گروپ متفق ہونے کو تیار ہیں تو علی ظفر رپورٹ جمع کرائیں اور جان چھڑائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان کی حکومت مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کی صلح کی خبروں سے پریشان نہیں. ‘اللہ کرے صلح ہو گئی ہو۔ کیا ہے جو مسلم لیگ ن والے ہم سے بھی صلح کریں۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے اور ہم اسٹیبلشمنٹ کے ہیں۔’
وزیر داخلہ کے مطابق نواز شریف کے ترجمان ‘محمد زبیر نے یہ کہا کہ ہماری صلح ہو گئی ہے جو اچھی بات ہے اداروں کی صلح ہوتی ہے لیکن ایک بات یار رکھیں کہ ادارے، عمران خان اور موجودہ حکومت ایک پیج پر ہیں۔’
شیخ  رشید نے کہا کہ ن لیگ دو جماعتیں ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک شہباز شریف کی پارٹی ہے جو کہ اُن کی بھی پارٹی ہے جبکہ دوسری نواز شریف اور مریم نواز کی جماعت ہے جس نے انھیں یہاں تک پہنچایا ہے۔ 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے