پاکستان پاکستان24

ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کی ڈیلیٹ کردہ ٹویٹ، حکومت کا سخت ردعمل

مئی 22, 2021

ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کی ڈیلیٹ کردہ ٹویٹ، حکومت کا سخت ردعمل

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ووٹنگ مشین فراڈ فارمولا کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں تجزیہ کار طلعت حسین نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد حکومت نے اس پر ردعمل میں چیف الیکشن کمشنر سے وضاحت مانگی ہے۔

ٹویٹ کو 2 گھنٹے بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تاہم وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ’الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ سے کی گئی غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو قانون کے تحت چلنا ہے۔‘

سنیچر کو الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں اس غلطی پر معذرت کی اور کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ الیکشن کمیشن کا اکاؤنٹ مینج کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو کسی اور ویڈیو کی جگہ غلطی سے پوسٹ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق الیکٹرانگ ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اگلے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے مہم چلا رہی ہے اور آرڈیننس کے ذریعے اس پر عمل کرانا چاہتی ہے جبکہ اپوزیشن کی جماعتوں نے ووٹنگ مشین پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے.
پاکستان میں غیر جانبدار تجزیہ کاروں‌کا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی نتائج کو نہایت آسانی سے تبدیل کرا سکتی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے