پاکستان24

مسلمانوں سے نفرت، کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے چار پاکستانیوں کو کچل دیا

جون 8, 2021 2 min

مسلمانوں سے نفرت، کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے چار پاکستانیوں کو کچل دیا

Reading Time: 2 minutes

کینیڈا میں مذہبی منافرت کے ایک واقعے میں پک اپ ٹرک نے فٹ پاتھ پر چار پاکستانیوں کو کچل کر ہلاک کیا ہے.
پولیس کے مطابق ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو ‘سوچے سمجھے منصوبے’ کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے واقعے کی مذمت کی ہے.
صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر مسلمان خاندان کو نشانہ بنایا۔ اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔
مرنے والوں میں 46 سالہ فزیوتھریپسٹ سلمان افضل، پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں۔
پولیس نے ایک 20 سالہ کینیڈین شخص کو قتل کے چار اور اقدامِ قتل کے ایک الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو یقین ہے کہ یہ ٹکر منصوبے کے تحت ماری گئی۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کیا کہ لندن، اونٹاریو سے آنے والی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جن افراد کے پیاروں کو اس نفرت آمیز واقعے نے دہشت زدہ کیا ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس بچے کے ساتھ بھی کھڑے ہیں جو اس وقت ہسپتال میں داخل ہے۔ ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ہم لندن کی مسلم کمیونٹی اور پورے ملک میں موجود مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلاموفوبیا کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔ خاموشی سے پنپنے والی یہ نفرت نقصان دہ اور انتہائی شرمناک ہے۔ اسے ختم ہونا ہو گا۔
اونٹاریو کے وزیرِ اعلیٰ ڈگ فورڈ بھی مقتولین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ اُنھوں نے ٹویٹ کی کہ ‘نفرت اور اسلامو فوبیا کی اونٹاریو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے