پاکستان پاکستان24

سات ارکان کے قومٰی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد

جون 16, 2021

سات ارکان کے قومٰی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان نمائندگان کے سپیکر اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بدھ کع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے گزشتہ روز ایوان مین ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر قواعد کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سات ارکان کی اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، مسلم لیگ ن کے بھی تین ارکان شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی عملے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان ارکان کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے