دھماکے میں 25 افراد جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان میں پارلیمان کے ایوانِ بالا کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ مستونگ میں اس وقت ہوا جب جمیعت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالغفور حیدری نماز کی ادائیگی کے بعد روانہ ہوئے تھے۔ مستونگ کے ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی نے بتایا کہ دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 35 افراد زخمی ہیں۔ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اس واقعے میں عبدالغفور حیدری بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او مستونگ کے مطابق مولانا حیدری کو معمولی خراشیں آئی ہیں اور انھیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔
Array