پاکستانی کشمیر میں عبدالقیوم نیازی وزیراعظم ہوں گے
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اپنی جماعت کے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم بنانے کی منظوری دی ہے.
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2021

