کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے سامنے دھماکے میں دو ہلاک، 11 زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر صوبائی اسمبلی اور بلوچستان ہائیکورٹ کے قریب سرینا ہوٹل کے باہر دھماکے میں دو افراد ہلاک 11 زخمی ہو گئے ہیں.
دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔
مارے جانے والے پولیس اہلکار ہیں. زخمیوں میں پانچ اہلکار اور چھ شہری ہیں.
زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں چھ راہ گیر ہیں.
سول ہسپتال کوئٹہ کی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے.

