اہم خبریں پاکستان

جوڈیشل کمیشن کی ایک اور جج کے لیے سفارش، وکلا کے تحفظات

اگست 10, 2021 < 1 min

جوڈیشل کمیشن کی ایک اور جج کے لیے سفارش، وکلا کے تحفظات

Reading Time: < 1 minute

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کردی،کمشین نے چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں کی اکثریت سے سفارش کی.

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ویل چیئر پر بیٹھ کر جوڈیشل اجلاس میں شریک ہوئے.

رپورٹ: جہانزیب عباسی

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی ہے.

ذرائع کے مطابق جسٹس مقبول باقر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد اور نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی مخالفت میں ووٹ دیا.

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر معذرت کر چکے ہیں.

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تحریری موقف میں کہا تھا وہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے بجائے مستقل جج تعینات ہونے پر رضامند ہیں.

اس سے قبل جوڈیشل کمیشن سندھ ہائی کورٹ سے سینیارٹی لسٹ پر پانچویں نمبر کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ میں مستقل تعینات کرنے کی سفارش کر چکا ہے.

دوسری جانب اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری موقف میں کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ایڈہاک جج تعینات ہونے پر رضامند ہیں تو میں چیف جسٹس کی سفارش کی حمایت کرتا ہوں، اگر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ ایڈہاک جج تعینات نہیں ہونا چاہتے تو آئین اس معاملے پر خاموش ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سندھ کی عوام اور ہائی کورٹ کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے