اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان ہمارے انخلا میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں: امریکی صدر

اگست 15, 2021

طالبان ہمارے انخلا میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہیں: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور اتحادیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بھیجے جانے والے تین ہزار فوجیوں کی تعداد کو بڑھا کر پانچ ہزار کر دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جو بائیڈن نے طالبان کو خبردار کیا کہ وہ امریکی سفارت کاروں اور دیگر اتحادیوں کو نکالنے کے مشن میں رکاوٹ ڈالنے سےباز رہیں۔

اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد بائیڈن کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار فوجی افغانستان سے انخلا اور امریکی مشن کے خاتمے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے افغانستان میں تعینات کیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ’ہماری سفارتی، انٹیلیجنس اور فوجی ٹیموں کی سفارشات کی بنیاد پر میں نے پانچ ہزار فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی کی منظوری دے دی تاکہ ہم امریکی عملے اور دوسرے اتحادیوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنا سکیں۔‘

صدر بائیڈن ایک مرتبہ پھر افغانستان سے فوجی انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں چوتھا ارمیکی صدر تھا جو کہ افغانستان میں فوجیوں کی مسلسل موجودگی کی سربراہی کر رہا ہوں۔ ان میں دو ریپبلکن اور دو ڈیموکریٹس صدور تھے مگر میں یہ پانچویں صدر کو منتقل نہیں کروں گا۔

خیال رہے طالبان نے سنیچر کو افغانستان کے تین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ طالبان نے بلخ صوبے کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

سنیچر کو ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان پارلیمان کے رکن کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے ایک بڑے حملے کے بعد مزار شریف پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے