پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان کا جلال آباد پر بھی قبضہ، کابل باقی ملک سے کٹ گیا

اگست 15, 2021

طالبان کا جلال آباد پر بھی قبضہ، کابل باقی ملک سے کٹ گیا

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد کو طالبان نے بغیر لڑائی کے فتح کر لیا ہے اور مقامی رہائشیوں کے مطابق وہ جب اتوار کی صبح جاگے تو شہر میں ہر طرف سفید جھنڈے لہرا رہے تھے.

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ ’شہر میں اس وقت کوئی لڑائی نہیں ہو رہی کیونکہ گورنر نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔‘

عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ’طالبان کو راستہ دینا ہی عام شہریوں کی زندگیوں کو بچانے کا واحد راستہ تھا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے