پاکستان24 کھیل

ورلڈکپ میں پاکستان کی انڈیا پر پہلی فتح، ملک میں جشن

اکتوبر 24, 2021 < 1 min

ورلڈکپ میں پاکستان کی انڈیا پر پہلی فتح، ملک میں جشن

Reading Time: < 1 minute

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے میچ جیتنے کے لیے 152 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔
شاہین آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے.

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ناٹ آوٹ رہے۔
کپتان بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 68 رنز بنائے جبکہ دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 55 گیندوں پر 78 رنز سکور کیے۔
رضوان نے چھ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ بابر نے چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے میدان میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انڈیا کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں

روہت شرما کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں راہل کو کلین بولڈ کیا۔ تیسری وکٹ حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے