دوا کو ’ڈاکو ڈاکٹر‘ کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چائنہ سے منگوائے انجیکشن کی کھیپ پکڑی گئی ہے جن پر لکھا گیا ہے کہ دوا کو ڈاکو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔
جمعرات کو علاقے کے ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر حافظ رحمت شاہ نے مدینہ مارکیٹ ڈی آئی خان اور مسجد الیاس والی گلی میں مختلف سٹوروں کا معا ئنہ کیا۔
معائنے کے دوران چائنہ سے درامد کیے گئے انجکشن کی بڑی کھیپ پکڑی جن کے لیبل پر واضح لکھا ہوا تھا کہ ڈاکو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
ڈرگ حکام کے مطابق دوا کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھی بھیجے جائیں گے اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

