کیا کرس گیل نے اپنا آخری میچ کھیل لیا؟
Reading Time: < 1 minuteٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف نو گیندوں پر 15 رنز بنا کر جب ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز نے میدان کی باؤنڈری لائن عبور کی تو شائقین کرکٹ کی جانب اپنا بلا اٹھایا۔
اسی دوران ان کے ساتھی کھلاڑی آندرے رسل اور ڈیون براوو نے گیل کو گلے لگایا۔
کمنٹری باکس میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر آئن بشپ نے کہا کہ بالآخر شائقین نے یقینی طور پر اس بلے باز کی آخری پرفارمنس ابوظہی کے شیخ زید سٹیڈیم میں دیکھ لی۔
کرس گیل نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم آسٹریلیا سے آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کا حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں سفر ختم ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ سٹار بلے باز کے کیریئر کا بھی خاتمہ ہے۔
گیل نے 42 برس کی عمر تک کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے سنہ 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 79 ٹی 20 میچز میں 1899 رنز بنا سکے۔
Array