بنگالی بلے باز کو گیند مارنے پر شاہین آفریدی کو جرمانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے اور منفی پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیند تھام کر فورا بلے باز کی جانب پھینکنے پر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
شاہین آفریدی کے خلاف کارروائی سنیچر کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کے دوران پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق کی شق 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

