پاکستان

نیا ویریئنٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، پہلا کیس کراچی میں

دسمبر 9, 2021

نیا ویریئنٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، پہلا کیس کراچی میں

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ  ہوا ہے۔

جمعرات کو صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے میڈیا کو بتایا کہ ’اومیکرون وائرس بیرون ملک سے کراچی آئی ہوئی خاتون میں پایا گیا ہے۔‘

صوبائی محمکہ صحت کے مطابق اومیکرون کا یہ کیس کراچی کے آغا خان ہسپتال سے رپورٹ ہوا ہے۔

آغا خان ہسپتال سے موصول معلومات کے مطابق خاتون کی عمر 65 سال ہے۔


محکمہ سندھ یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے کہ آیا وائرس خاتون میں پہلے سے موجود تھا یا کراچی میں کسی سے منتقل ہوا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی بڑی دواساز کمپنیوں بائیو این ٹیک اور فائزر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تین خوراکیں اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف مؤثر ہوں گی۔

بائیو این ٹیک اینڈ فائزر کے مطابق ویکسین کی دو خوراکیں اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف شاید مؤثر نہ ہوں تاہم تیسری خوراک مؤثر ہو سکتی ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق ویکسین شدہ افراد کے خون کے سیرم سے ظاہر ہوا ہے کہ تیسری خوراک نے بھی اومی کرون کے خلاف اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا کیں جتنی ابتدائی ویریئنٹ کے خلاف دوسری خوراک نے پیدا کی تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے