بنگلہ دیش کی مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 36 ہلاک، 200 زخمی
Reading Time: < 1 minuteبنگلہ دیش میں مسافروں لانے لے جانے والی کشتی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 200 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
علاقائی پولیس سربراہ معین الاسلام نے بتایا کہ ’تین منزلہ مسافر کشتی اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ لاشیں نکال لی ہیں۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ نے دریا میں چھلانگ لگا دی جس سے وہ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘
بنگلہ دیش میں مسافر کشتیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق غیر معیاری حفاظتی انتظامات، بحری جہازوں کی ناقص دیکھ بھال اور ان میں مسافروں کی گنجائش سے زیادہ تعداد حادثات کا باعث بنتی ہے۔
Array