ایران، حملوں میں سات مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمان کی عمارت اور امام خمینی کے مزار پر ہونے پر حملوں میں سات افراد کے مارے جانے اور 35کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی خبررساں ادار ے ارنا کے مطابق حملہ آوروں کے دو گروہوں نے پارلیمان اور خمینی کے مزار پر الگ الگ حملے کیے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خودکش بھی تھا۔
Array