پاکستان

فارن فنڈنگ: بین الاقوامی فراڈیےنے تحریک انصاف کو 21 لاکھ ڈالر دیے

جنوری 6, 2022

فارن فنڈنگ: بین الاقوامی فراڈیےنے تحریک انصاف کو 21 لاکھ ڈالر دیے

الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دبئی کی ایک کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ میں 21 لاکھ ڈالرز منتقل کیے۔

مقدمے کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مطابق یہ تہلکہ خیز ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ بات کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کے پیچھے کون ہے۔

تحقیقاتی صحافی سائمن کلارک کے مطابق دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی کے ریکارڈ کے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ ابراج گروپ کے بانی اس وقت برطانیہ میں مالیاتی فراڈ کے ایک سکینڈل میں زیر حراست ہیں۔

عارف نقوی پر دنیا کے بڑے اور نامور افراد سے فراڈ کے الزامات ہیں اور وہ امریکی اداروں کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے