مری میں سیاحوں کی گاڑیاں برف سے نکالنے والا جیپ ڈرائیور گرفتار
مری میں برفباری کے دوران شاہراہوں پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنانے، امداد کرنے کے بہانے سیاحوں سے بھاری رقوم بٹورنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کیا ہے اور اس کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ مری میں ٹی اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئئی۔
ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، جہاں برف میں گاڑیوں کے پھنس جانے پرسیاحوں سے 4 سے 5 ہزار وصول کرتے، اور جیپ کی مدد سے گاڑی نکال دیتے تھے۔
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے پہلے ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کیا ہے،جس کے زیر استعمال جیپ بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

