اہم خبریں پاکستان

مفادات کے لیے غلط معلومات پھیلانے سے معاشرے کو خطرہ: جنرل باجوہ

جنوری 29, 2022

مفادات کے لیے غلط معلومات پھیلانے سے معاشرے کو خطرہ: جنرل باجوہ

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرونی مفادات کی خاطر غلط معلومات کا پھیلانا نہ صرف غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے بلکہ معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔

ان کو فارمیشن کے مختلف آپریشنل اور تربیتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس کے بعد آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی، ایل سی ای، پی یو اور جی سی یو کے وائس چانسلرز، فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور ملک کا مفید شہری بنانے پر تعلیمی اداروں کع سراہا اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، صنعت اور ماحولیات کے شعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ ’پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، مناسب مواقع اور سازگار ماحول مہیا کرنے سے نوجوان پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی جانب لے جائیں گے۔‘

تعلیمی اداروں کے فیکلٹی اراکین اور طلبہ و طالبات نے آرمی چیف سے سیشن کے دوران سوالات بھی کیے اور بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

سیشن کے دوران کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے