پاکستان

علی وزیر کو رہا کرو، پشتون تحفظ موومنٹ کا سندھ اسمبلی کے قریب دھرنا

فروری 14, 2022 < 1 min

علی وزیر کو رہا کرو، پشتون تحفظ موومنٹ کا سندھ اسمبلی کے قریب دھرنا

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پشتون تحفظ موومنٹ نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا ہے۔

اتوار کی شام مارچ کے شرکا سندھ اسمبلی کی طرف روانہ ہوئے تو یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

علی وزیر کی رہائی کے نعرے لگاتے ریلی کے شرکا پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے قریب پہنچ گئے تاہم ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔

ریلی کے شرکا نے رات گئے تک احتجاج جاری رکھا۔

قبل ازیں کراچی دھرنے کے حوالے سے پیغام میں منظور پشتین نے کہا کہ علی وزیر 14 مہینوں سے بے گناہ جیل کاٹ رہے ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ علی وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے