’سوئس سیکریٹس‘، جہادِ افغانستان کے ہیرو جرنیل کے بیٹوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں لاکھوں ڈالر منتقل
Reading Time: < 1 minute’سوئس سیکریٹس‘ کے نام سے سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک سے لیک ہونے والی معلومات کو افشا کرنے والے بین الاقوامی صحافیوں کی ٹیم 128 ممالک سے تعلق رکھنے والے بینک کے مالدار کھاتہ داروں کی تفصیلات سامنے لائی ہے جن میں 1400 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اختر عبدالرحمان کے بیٹوں نے بھی سوئس اکاؤنٹس کھولے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے تحت کیے گئے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ 18 ہزار بینک اکاؤنٹس اور 30 ہزار کھاتہ داروں نے خفیہ طور پر دولت جمع کی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے نجی بینک ’کریڈٹ سوئیز‘ میں 100 ارب ڈالرز (17 کھرب 535 ارب پاکستانی روپے) تک کے اثاثے موجود ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سوئس بینک کا اتنا ڈیٹا لیک ہو کر میڈیا تک پہنچا ہے۔
جرمن اخبار سوُدوچے زائتونگ نے دنیا میں تحقیقاتی صحافت کی سب سے بڑی تنظیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے ساتھ مل کر اس پر کام کیا۔