یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ، امریکی صحافی ہلاک
Reading Time: < 1 minuteیوکرین میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ روسی فوج کی ایک کارروائی میں ایک امریکی صحافی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
برینٹ ریناڈ نامی امریکی فوٹوگرافر اور فلم میکر ماضی میں اخبار نیویارک ٹائمز سے وابستہ رہے۔
وہ کسی بڑے میڈیا ادارے کی جانب سے یوکرین میں اسائنمنٹ پر نہیں تھے۔
یوکرینی پولیس کے مطابق روسی فوج نے امریکی صحافی کی کار پر فائرنگ کی جس سے برینٹ ہلاک جبکہ ایک اور صحافی زخمی ہو گئے.
اتوار کو پولینڈ کی سرحد کے قدیب یوکرین کی فوج کے ایک کمپاؤنڈ پر روس کی بمباری میں 35 فوجی مارے گئے۔
Array